پنسلوانیا (روزنامہ دنیا) موسم گرما میں فیملیز تفریحات کے لیے سوئمنگ پولز اور واٹر پارکس کا رخ کرتے ہیں لیکن خیال رہے کہ اگر پول کا پانی آلودہ تو تفریح طبی مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔
جون میں متعدد بچے سوئمنگ پول جانے کے بعد دو قسم کے بیکٹیریا E.coli اور C.defficile سے شدید بیمار ہو جاتے ہوئے، امریکہ میں پنسلوانیا کے محکمہ صحت میں وبائی امراض کی محقق مولی نیس نے کہا ہے کہ یہ 2 قسم کے بیکٹیریا تمام عمر کے افراد کو متاثر کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جن بچوں میں ای کولائی کے ٹیسٹ مثبت آئے ان میں سی ڈفیسیل کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے اور یہ بچے سوئمنگ پول کا پانی نگلنے کے بعد بیمار ہوئے ہیں۔
مولی نیس نے مزید کہا کہ یہ بیکٹیریا عام طور پر اسہال سے متاثرہ شخص کے تیرنے کے دوران پانی میں داخل ہوتے ہیں ، تاہم بیکٹیریا آلودگی کے دوسرے ذرائع سے بھی پانی میں داخل ہوسکتے ہیں۔