خرطوم : (روزنامہ دنیا) سوڈان میں بھیڑ کو خاتون کےقتل کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تین ہفتے قبل سوڈان کی ریاست لیکس سٹیٹ کے علاقے رمبک میں بھیڑ نے 45 سالہ خاتون ادھیو چیپنگ کو سینے میں متعدد بار ٹکریں ماریں جس سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں، اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
خاتون کے دم توڑنے کے بعد پولیس نے بھیڑ کو حراست میں لے لیا تھا، پولیس ترجمان کے مطابق بھیڑ کا مالک بے گناہ تھا اور مجرم بھیڑ تھی۔
عدالت نے قاتل بھیڑ کو 3 سال قید کی سزا سنادی اور مالک کو خون بہا کے طور پر متاثرہ خاندان کو 5 گائیں دینے کا حکم سنایا۔