لاہور : (روزنامہ دنیا) ہاتھی نے تصویر کھینچنے پر لڑکی کو سونڈ ماردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کا ایک گروپ ہاتھی کے باڑے کے باہر کھڑا ہے ان میں سے کچھ اس کی سونڈ کو چھونے کی کوشش کررہے ہیں۔
اس دوران جیسے ہی لڑکی تصویر کھینچتی ہے تو سیکنڈوں ہاتھی غصے میں آجاتا ہے اور سونڈ سے لڑکی پر حملہ کر دیتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے جیسے ہی لڑکی گرتی ہے دوسرے اسے اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اس دوران ہاتھی اپنی سونڈ سے فون اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔
صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔