لاہور:(ویب ڈیسک) دنیا میں آئے روز عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، اسی تناظر میں ایک ایسا واقعہ جاپان میں پیش آیا جس کو جان کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔
غیر ملکی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ ایک جاپانی شخص نے کتا بننے کے لئے لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے۔
جاپانی شخص نے زیپٹ نامی ایجنسی کی مدد سے کتے کا لباس تیار کروایا جس کی تیاری میں کمپنی کو ایک ماہ سے زائد عرصہ لگا لیکن لباس ایسا کہ پہنے کے بعد جاپانی شہری حقیقت میں کتا لگنے لگا۔
جاپانی شہری نے اپنی خواہش پوری کرنے کےلیے 31 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی اور فلموں و اشتہارات کیلئے ملبوسات تیار کرنے والی ایجنسی کی خدمات حاصل کرکے اپنا دیرینہ خواب پورا کیا۔