تائی پے : (روزنامہ دنیا) تائیوان میں لوگ پالتو جانوروں کی طرح اپنی مچھلیوں کو بھی پارک میں سیر کرانے لگے ہیں۔
لوگ دنیا بھر میں اپنے پالتو جانوروں خاص طور پر کتوں اور بلیوں کو گھروں سے باہر واک پر لے جاتے ہیں مگر تائیوان میں لوگ مچھلیوں کے لیے بھی سیر کا اہتمام کرنے لگے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان میں ایک ایسا موبائل ٹینک بنایا گیا ہے کہ جس میں گولڈ فش کو بھی سیر کرائی جاسکتی ہے۔
ٹینک بنانے والے نوجوان تخلیق کار جیری ہوانگ کا کہنا ہے کہ اس فش ٹینک کو بنانے کے لیے میں نے کافی تحقیق کی اور تجربے کے لیے گولڈ فش کا استعمال کیا کیونکہ یہ کافی سخت جان ہوتی ہے۔