اندلس: (دنیا نیوز) دنیا کے کئی ملکوں میں گدھوں کی تعداد بڑھ رہی ہے لیکن اندلس کے گدھے معدومی کے خطرے سے دوچار ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کے نیم خود مختار علاقے اندلس میں پائے جانے والے گدھوں کی نسل آہستہ آہستہ ختم ہورہی ہے۔
اندلسی حکام نے گدھوں کے معدوم ہوتی صورتحال کو اجاگر کرنے کے لیے ایک ریلی کا اہتمام کیا ہے جس میں معدومیت کے خطرے سے دوچار 6 گدھے حصہ لے رہے ہیں، یہ گدھے اسپین کے مختلف شہروں میں 220 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔