کیرالہ:(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ کی ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ شوہر کا اپنی بیوی کا دوسری عورتوں سے موازنہ کرنا ذہنی اذیت کے مترادف ہے۔
کیرالہ ہائی کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کو اس کے ظاہری حلیے پر طعنے دیتا ہے، یہ کہتا ہے کہ اگر بیوی اس کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہی یا اس کا موازنہ کسی اور سے کرتا ہے تو یہ ایک طرح کا ذہنی ظلم ہے۔