انقرہ:(دنیا نیوز) ترکی میں شہد کا شوقین بھالو زیادہ شہد کھانے سے بیمار پڑ گیا، مقامی افراد نے بھالو کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بھالو کو علاج معالجے کے بعد واپس جنگل میں چھوڑ دیا۔
طبی ماہرین کے مطابق بھالو نے بہت زیادہ شہد کھا لیا تھا جس کے باعث وہ بے ہوش ہوگیا تھا، ترکی کے جنگلوں میں ایک خاص قسم کا شہد ملتا ہے جو زیادہ کھانے سے انسان اور جانور ہوش کھو بیٹھتے ہیں۔