کیلیفورنیا: (روزنامہ دنیا) امریکی شہری نے ایک منٹ میں 17 بھوت مرچ کھا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے امریکی شہری گریگوری فوسٹر نے ایک منٹ میں 17 مرچیں کھاتے ہوئے 3.94 اونس مرچیں کھانے کا ریکارڈ بھی بنایا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 3.42اونس مرچیں کھانے کا تھا جو کینیڈا کے مائیک جیک نے 2019 میں بنایا تھا۔
فوسٹر نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ اس ریکارڈ کو کوشش ذاتی چیلنج ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ خود کو کتنی دور لے جا سکتا ہوں، میں یہاں موجود انتہائی تیز مرچوں سے متعلق آگاہی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہوں۔