اب 'دلہا 'بھی مارکیٹ میں دستیا ب ہو گا

Published On 14 August,2022 09:46 am

بہار: (روزنامہ دنیا)جوں جوں انسان ٹیکنالوجی سے متاثر ہو رہا ہے، اخلاقی قدریں کھو رہا ہے جس کے نتیجے میں قابل اور ذمہ دار افراد کی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایسے میں لڑکیوں کیلئے اپنی پسند کا دلہا ڈھوڈنڈنا خاصا مشکل کام بن گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں 700 سال قدیم ایسی مارکیٹ ہے جہاں سے خواتین اور ان کا خاندان اپنی پسند کا دلہا خرید سکتے ہیں۔ضلع مدھو بانی میں پیپل کے درختوں کے نیچے ہزاروں شادی کے خواہش مند افراد کھڑے ہوتے ہیں جہاں انہیں لڑکی یا اس کے گھر والے آ کر اپنی پسند اور بجٹ کے مطابق پسند کرتے ہیں۔اس موقع پر لڑکے کا برتھ سرٹیفیکیٹ اور دیگر دستاویزات کی تصدیق بھی کی جاتی ہے۔

یہ مارکیٹ 700 سال قبل شروع کی گئی تھی تاکہ خواتین اپنی پسند کے مطابق جیون ساتھی کا انتخاب کر سکیں، دلہے کی قیمت اس کی قابلیت اور خاندانی پس منظر کے مطابق ادا کی جاتی ہے۔
 

Advertisement