آندھرا پردیش:(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی ایک ریٹائرڈ ٹیچر نامعلوم نمبر سے واٹس ایپ میسج موصول ہونے کے بعد اپنے بینک اکاؤنٹ سے تقریباً 21 لاکھ بھارتی روپے سے محروم ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹائرڈ ٹیچر ورالکشمی جو آندھرا پردیش کے انامایا ضلع کی رہنے والی ہے، نامعلوم نمبر سے واٹس ایپ پیغام موصول ہونے کے بعد سائبر فراڈ کا شکار ہوگئی۔
ورالکشمی کے مطابق انہیں واٹس ایپ پر ایک پیغام موصول ہوا جس کے ساتھ ایک لنک منسلک تھا، اس نے لنک پر کلک کیا اور اس کے بعد سے چند مبینہ سائبر جرائم پیشہ افراد کے ذریعے رقم نکالنے کے کئی بینک ٹرانزیکشنز کیے گئے جنہوں نے اس کا فون ہیک کیا۔