ہاتھی کی مزے سے گول گپے کھانے کی ویڈیو وائرل

Published On 13 October,2022 10:30 am

آسام: (ویب ڈیسک)بھارت کے ہاتھی بھی گول گپوں کے مداح نکلے، اس ضمن میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ہاتھی ایک کے بعد ایک پانی پوری مزے سے کھا رہا ہے۔

یہ ویڈیو آسام کے شہر تیزپور کی ہے جس میں ایک ہاتھی اپنی راہ لیتے ہوئے سڑک کنارے گول گپے فروش کے سٹال پر رکا تو دکاندار نے ایک کے بعد ایک کئی گول گپے ہاتھی کو پیش کئے جو وہ مزے سے کھاتا رہا، اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد نے دیکھا اور سراہا ہے۔

پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش میں مختلف ناموں سے فروخت ہونے والے گول گپے یا پانی پوری اپنے ذائقے کی وجہ سے بہت مشہور ہیں، گول گپے اگرچہ ہر عمر کے افراد کو پسند ہیں لیکن اس ویڈیو میں ایک ہاتھی کو گول گپے کھاتے دیکھا گیا ہے۔