1880ء کی جینز 1 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد میں نیلام

Published On 14 October,2022 09:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکا کی ریاست نیو میکسیکو میں ہونے والی نیلامی میں 1880ء کی جینز 76 ہزار ڈالرز ( 1 کروڑ 65 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) میں خرید لی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جینز امریکا میں آرکیالوجسٹ مائیکل ہیرس نے ایک غیر فعال کان سے دریافت کی تھی، اس جینز کو نیو میکسیکو میں پرانی اشیاء کے ایک فیسٹیول میں نیلامی کیلئے پیش کیا گیا جہاں یہ تقریباً ایک کروڑ 65 لاکھ سے زائد روپے میں نیلام کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جینز کو دو افراد نے ملکر خریدا ہے جن میں کیل ہنٹر اور زیپ اسٹیونسن شامل ہیں، مہنگی جینز کا نایاب جوڑا ہوائی جہازوں، ٹریفک لائٹس اور ریڈیو کی ایجاد سے بھی پہلے کا ہے۔