شہد کی مکھیوں کے باراتیوں پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 09 November,2022 01:34 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سرائے عالمگیر میں شہد کی مکھیوں کے باراتیوں پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں باراتیوں کو شہد کی مکھیوں کے حملے سے بچنے کے لئے زمین پر بیٹھے اور مکھیوں سے بچنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے کریالی میں گزشتہ شام باراتیوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا، مکھیوں کے کاٹنے میں دلہا دلہن سمیت تقریباً 150 سے زائد باراتی متاثر ہوئے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچے کے پتھر پھینکنے کی وجہ سے شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا، باراتیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے عالمگیر منتقل کیا گیا۔ 

Advertisement