گھر کے باہر نرس کا بھوت دیکھنے والا شہری لائٹس جلا کر سونے پر مجبور

Published On 11 December,2022 06:31 am

لندن :(ویب ڈیسک ) برطانوی شہری گھر کے باہر نرس کے بھوت کو کھڑا دیکھنے کے بعد گھر کی لائٹس جلا کر سونے پر مجبور ہوگیا۔

کارن وال کے علاقے سے تعلق رکھنے والا روب ولیمز نامی برطانوی شہری پیشے کے لحاظ سے ٹرک ڈرائیور ہے جو کچھ عرصہ قبل سونے کے لئے جب اپنے بسترپر لیٹا تو اسے اس کے فون پر گھر کے کیمرے سے متعلق نوٹیفکیشن ملا جس میں لکھا تھا کہ کسی چیز نے ان کے موشن سینسر ڈور بیل کیمرہ کو بند کر دیا ہے۔

روب نے کیمرے کی مدد سے ویڈیو ریکارڈ کی اور دیکھا کہ سیڑھیوں کے نیچے کوئی شخص کھڑا ہے، تاہم جب چند سیکنڈ بعد لائٹ جلائی تو وہ پراسرار شخصیت غائب ہوگئی۔

روب نے پھر بے اعتمادی کے ساتھ فوٹیج کو دوبارہ دیکھا اور محسوس کیا کہ عجیب و غریب شخصیت کوئی بھوت ہے جس کے بعد وہ اس قدر گھبرایا کہ اسے سونے سے پہلے ڈر کی وجہ سے اپنے کمرے کی لائٹ کو آن رکھنا پڑا۔

39 سالہ روب نے بتایا کہ میرے باہر کے کیمرے حرکت سے متحرک ہیں اس لیے ظاہر ہے کہ وہ صرف اس وقت ریکارڈنگ شروع کرتے ہیں جب کوئی چیز جسمانی طور پر موجود ہوتی ہے یا اسے بند کر دیتی ہے اور ساتھ ہی باہر کی لائٹس بھی بند ہوجاتی ہیں۔

روب نے پہلی رات کے حوالے سے بتایا کہ میں سونے کے لیے تیار ہو رہا تھا اور میرے پاس ایک نوٹیفکیشن تھا جسے میں نے لائیو سٹریم پر چیک کیا تاکہ میں دیکھوں کہ سیڑھیوں کے نیچے کون کھڑا ہے، پہلے میں نے سوچا کہ شاید کوئی نشے میں ہے جو وہاں کھڑا ہے لیکن یہ کوئی ٹھوس شخصیت نہیں تھی۔

روب نے بتایا کہ میں نے اسے تقریباً 20 سیکنڈ تک دیکھا اور پھر لائٹس بند ہوگئیں اور وہاں کچھ بھی نہیں تھا جس کے باعث میں شدید پریشان ہوا، میں واقعتا یہ نہیں جان سکا کہ وہ کیا تھا، تاہم مجھے ایک ٹوپی کے ساتھ ایک سر اور جسم کی شکل شفاف نظر آئی۔

روب نے کہا کہ اس کے بعد میں نے فوری اپنی گرل فرینڈ کو فون کیا اسے ان سب چیزوں بارے بتایا، میں نے اسے اس چیز کا ریکارڈ کیا گیا کلپ بھی بھیجا جسے دیکھنے کے بعد وہ حیرانگی میں سوچتی رہی کہ یہ کیاہے ، یہ بہت ڈراؤنا ہے۔

روب نے مزید بتایا کہ میرے پاس ابھی بھی ویڈیو محفوظ ہے اور میں اسے دوبارہ دیکھتا رہتا ہوں اور جتنا زیادہ میں اسے دیکھتا ہوں مجھے لگتا ہے کہ یہ خوفناک ہے۔

دوسری جانب جب روب نے ویڈیو آن لائن شیئر کی تو اسے بھوت دیکھنے کے بارے میں کچھ شکوک و شبہات کا سامنا کرنا پڑا، کچھ تبصرہ کرنے والوں نے یہ دلیل دی کہ ویڈیو میں موجود شکل محض ایک وہم ہے جو منعکس روشنی سے پیدا ہوتی ہے۔