لاہور : (ویب ڈیسک ) ایک ہاتھی کے ایکسرے کروانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔
ڈاکٹر کا کام کافی مشکل ہے، کسی بیماری کی صحیح تشخیص کرنا، پریشان مریضوں سے نمٹنا اور انہیں بہتر بنانا بلکل آسان نہیں ،اور جب بات ڈاکٹروں کی ہو جو جانوروں کی دیکھ بھال کرتے ہیں تو یہ کام اور زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر بہت سی حیران کن ویڈیوز زیر گردش رہتی ہیں تاہم گزشتہ روز ایک بھارتی شہری کی جانب سے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ہاتھی کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں اسے کسی سمجھدار انسان مریض کی طرح ایکسرا کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں ہاتھی بلکل شائستہ انداز میں ایکسرے لیب میں داخل ہوتا ہے۔اوربڑی سمجھداری کے ساتھ کسی انسان کی طرح فرش پر لیٹ جاتا ہے۔جس کے بعد ڈاکٹر اس کا معائنہ کرتے ہیں اور پھر اسے ایکسرے کے عمل سے گزارتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہاتھی کے صبرو تحمل کے ساتھ ایکسرے کروانے کے عمل کو دیکھ کر صارفین کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا گیا ہے، بعض صارفین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے ساتھ ایسا تعاون انسان بھی نہیں کرتے۔
I am sure you have never seen such a cooperative patient coming in for an X-Ray pic.twitter.com/UNmhSIrXOr
— Kaveri (@ikaveri) December 7, 2022