دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں پہاڑ ماؤنا لوا 40 سال بعد پھر پھٹ پڑا

Published On 07 December,2022 01:07 am

نیو یارک : (ویب ڈیسک ) امریکا میں دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں پہاڑ پھٹ گیا جسے دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد نے امریکی ریاست ہوائی کا رخ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں پہاڑ ماؤنا لوا پھٹ پڑا جس کے بعد دور دور تک لاوا پھیل گیا اور ایک منفرد نظارہ دیکھنے کو ملا۔

لاوے کے نظارہ کرنے کیلئے سینکڑوں لوگ جمع ہوئے اور اس سارے منظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا،اس موقع پر دوردراز سے فوٹوگرافرز بھی منظر دیکھنے کیلئے آئے۔

امیریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے ٹوئٹر اکائونٹ پر آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی گئ ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماؤنا لوا نامی آتش فشاں پہاڑ آخری مرتبہ 1984 میں پھٹا تھا جس کے بعد اب اس پہاڑ نے تقریباً 40 سال بعد دوبارہ لاوا اگلا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لاوا پھٹنے سے متعلق چند ہفتے قبل پیشگوئی کردی گئی تھی اور اردگرد کے مکین لوگوں کو بھی کسی محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔