جوناتھن نامی کچھوے کی 190 ویں سالگرہ منائی گئی

Published On 05 December,2022 11:53 am

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا کے معمر ترین جانور جوناتھن نامی کچھوے کی 190 ویں سالگرہ سینٹ ہیلینا کے گورنر کی سرکاری رہائش گاہ میں منائی گئی۔

جوناتھن نامی کچھوا فرانسیسی بادشاہ نپولین بونا پارٹ کی ہلاکت کے بعد 1832 میں پیدا ہوا جس کو 50 سال بعد برطانیہ لایا گیا تھا، جوناتھن کو سینٹ ہیلینا کے گورنر کی سرکاری رہائش گاہ پلانٹیشن ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔

جنوبی بحر اوقیانوس کا سینٹ ہیلینا وہ علاقہ ہے جہاں شکست خوردہ فرانسیسی شہنشاہ نپولین بونا پارٹ 1821 میں جلاوطنی کی حالت میں ہلاک ہوئے تھے۔
 

Advertisement