اڑھائی سو افراد نے ایک ساتھ ڈانس کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

Published On 04 December,2022 01:28 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا میں 250 افراد کے گروپ نے ایماپیانو(جنوبی افریقی موسیقی کی ایک قسم) ڈانس کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریکارڈ بنانے کی کوشش جنوبی افریقا کی اداکارہ و گلوکارہ بونٹل موڈِیسیل، موسیقار ایلفا کیٹ اور ورلڈ آف ڈانس کے کوارڈینیٹر کوئینٹس جینسن کی رہنمائی میں کی گئی۔

تمام ڈانس کرنے والوں نے ایلفا کیٹ کے گانے شایا لینٹو پر ان تینوں کی رہنمائی میں ڈانس کیا۔

ریکارڈ کے لئے کی جانے والی کوشش کے وقت گینیز ورلڈ ریکارڈ کا ایک نمائندہ موقع پر موجود تھا جس نے ریکارڈ بننے کے بعد منتظمین کو سرٹیفکیٹ دیا۔
 

Advertisement