بابا وانگا کی 2023 کے حوالے سے کی گئیں پیش گوئیاں

Published On 03 December,2022 10:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی صوفی خاتون وانجیلیا گشتروو المعروف ’بابا وانگا‘ نے ہر سال کی طرح 2023 کے حوالے سے بھی کچھ خوف ناک پیش گوئیاں کی ہوئی ہیں۔

1996 میں صوفیہ، بلغاریہ میں انتقال کرنے والی نابینا خاتون بابا وانگا ’نوسٹراڈیمس وومن‘ کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، یہ کہا جاتا ہے کہ انھوں نے 5079 تک انسانوں کے مستقبل کی پیش گوئیاں کی ہوئی ہیں۔

سال 2023 کیلئے بھی انھوں نے کچھ تباہ حال مستقبل کی پیش گوئیاں کیں ہیں، بابا وانگا کی پیش گوئیوں کے مطابق ایک خلاباز 2028 میں زہرہ پر اترے گا، اور 5079 دنیا کے خاتمے کا سال ہے۔

آنے والے سال کیلئے ان کی خوف ناک پیش گوئیوں میں زمین کے مدار میں تبدیلی بھی شامل ہے، جو دنیا میں جوہری پگھلاؤ کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ یہ زمین پر کئی تبدیلیوں کا سبب بن سکتا ہے جس کے تباہ کن اثرات ہوں گے، بشمول شمسی طوفان، جو تابکاری کی اعلیٰ سطح کا سبب بنے گا۔

اگلے برس کچھ عجیب و غریب سائنسی ایجادات بھی ہوں گے جن میں لیباٹری میں ’پیدا‘ ہوئے بچے کا ظہور بھی شامل ہے، خلائی مخلوق دنیا پر حملہ کرے گی جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد ہلاک ہوں گے۔

بابا وانگا کی 2023 کی پیش گوئیاں

1

2023 میں ایک شمسی طوفان یا شمسی سونامی آئے گا، جس کے نتیجے میں زمین کی مقناطیسی ڈھال تباہ ہو جائے گی۔

2

خلائی مخلوق کے حملے میں لاکھوں زمینی باشندے مر جائیں گے۔

3

زمین کا مدار تبدیل ہو جائے گا، زمین کائنات میں غیر معمولی توازن میں رہتی ہے، اور تھوڑی سی تبدیلی بھی آب و ہوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے، اس کے بعد صورت حال واقعی تشویش ناک ہوگی۔

4

انسانوں کو لیبارٹریوں میں تیار کیا جائے گا، اور والدین اپنے پیدا ہونے والے بچے کیلئے اپنی پسند کا رنگ اور خصوصیات بھی چن سکیں گے۔ پیدائش کا عمل انسانی کنٹرول میں ہوگا اور سروگیسی کا مسئلہ اس کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا۔ قدرتی پیدائش پر پابندی ہوگی اور لیبارٹری بچے ہی مستقبل کے شہری ہوں گے۔

5

ایک پاور پلانٹ میں دھماکا ہوگا جس سے زہریلے بادلوں کی تشکیل ہوگی جو پورے براعظم ایشیا کو دھندلا کر دے گا۔ دیگر ممالک بھی اس تبدیلی کی وجہ سے سنگین بیماریوں کا شکار ہو جائیں گے۔

Advertisement