نیویارک : (ویب ڈیسک )امریکی شہر نیویارک میں ملازمت ڈھونڈنے والوں کیلئے مئیر کی جانب سے دلچسپ نوکری کا اشتہار دے دیا گیا۔
میئر نے شہر میں چوہوں کی بڑھتی آبادی کو روکنے کیلئے انہیں مارنے کی نوکری متعارف کرائی ہے، اشتہار میں تنخواہ اور دیگر تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں۔
نیو یارک کے میئر ایرک ایڈمز نے اپنے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ مجھے چوہوں سے زیادہ کسی چیز سے نفرت نہیں ہے، اگر آپ کے پاس نیویارک سٹی کے چوہوں سے لڑنے کے لیے عزم، حوصلہ اور انہیں مارنے کی مہارت ہے تو یہ نوکری آپ کا انتظار کر رہی ہے۔
مئیر کے آفس کی طرف سے جاری کئے گئے اشتہار کے مطابق سرکاری ملازمت کی تنخواہ 1لاکھ 20 ہزار سے لے کر 1 لاکھ 70 ہزار ڈالرز سالانہ تک ہوگی۔