کوبرا کو نہلانے والے شخص کی حیران کن ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

Published On 04 December,2022 07:42 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) انٹرنیٹ پر عجیب و غریب مواد کی کوئی کمی نہیں اور ہمارے پاس ایک ایسا ہی مواد ہے جس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیرانگی میں مبتلاء کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک آدمی کا کوبرا کو نہلانے کا کلپ خوب زیر گردش ہے، جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اپنی رائے دے رہے ہیں۔

22 سیکنڈز کے دورانیے پر مشتمل وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص غسل خانے کے اندر ایک بہت بڑے کوبرا کو غسل دینے کے لئے قریب پڑی بالٹی سے پانی کا ڈبہ بھر بھر کر سانپ پر پھینک رہا ہے اور سانپ بھی بڑے مزے کیساتھ بغیر کسی مزاحمت کے اس عمل سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں ہندی زبان میں جملہ "اس سردی میں غریب سانپ کو پانی سے نہلانا " لکھا ہوا ہے۔

 

Advertisement