بھارتی شہری کی اپنی شادی میں پالتو کتے کے ساتھ انٹری، ویڈیو وائرل

Published On 06 December,2022 03:45 am

نیو دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی شہری اپنی شادی کی تقریب میں بائیک پر اپنے کتے کو بھی بٹھا لایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

درشن نندو پول نامی بھارتی شہری نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنی شادی کی تقریب میں انٹری کی ویڈیو پوسٹ کی جس نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لئے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نندو دلہے کے لباس میں ملبوس ایک موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا ہے جبکہ اس کے ساتھ اس کا پالتو کتا بھی ہے جس نے شادی کے لیے گہرے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا، اس موقع پرپنڈال میں موجود مہمان انہیں دیکھ کر حیرت اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر لوگوں کے دلوں کو پگھلا دیا، صارفین نے پول اور اس کے پالتو کتے کے لیے بہت زیادہ پیار کا اظہار کیا اور نندو کی اپنے پالتو کتے سے محبت کو سراہا۔