ٹائیگر شارک کے اندرونی اعضاء کی دلچسپ ویڈیو سامنے آ گئی

Published On 06 December,2022 01:07 am

لندن : (ویب ڈیسک ) ٹائیگر شارک کی جانب سے کمیرہ نگلنے کی کوشش کے دوران اس کے اندرونی اعضاء کی دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تشہیری اکائونٹ کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ٹائیگر شارک کو گو کیمرہ نگلنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شارک سمندر کی گہرائی میں موجود کیمرے کے پاس جا کر اسے نگلنے کی کوشش کرتی ہے اس دوران اس کے اندرونی حصے کی ویڈیو ریکارڈ ہو جاتی ہے۔

 

سوئس سینماٹو گرافر کے کیمرے سے بنی ویڈیو میں شارک کے دانت ،حلق اور گلھپڑوں کا بیرونی حصہ دیکھا جاسکتا ہے، شارک کیمرہ نگلنے کی ناکام کوشش کے بعد کیمرہ واپس اگل دیتی ہے۔