مہمانوں کیلئے پیش کیا گیا کیک چوہے کا ناشتہ بن گیا، ویڈیو وائرل

Published On 07 December,2022 08:16 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) میٹنگ کے دوران مہمانوں کیلئے پیش کیا گیا کیک کھانے والے چوہے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک نہایت دلچسپ اور حیران کن ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسی دفتر میں ایک میٹنگ جاری ہے جس کے تمام شرکاء اپنی بحث میں مصروف ہیں۔

میٹنگ کے دوران سپیکر کے سامنے رکھے گئے ٹیبل پر ایک کیک کا ٹکڑا پڑا ہے جسے ایک چوہا بڑے مزے سے کھاتا ہوا نظر آرہا ہے، ویڈیو کے آغاز میں چوہے کی نشاندہی نہیں ہورہی لیکن ویڈیو بنانے والا جب کیمرہ زوم کرتا ہے چوہے کی عیاشی واضح نظر آجاتی ہے۔

ڈاکٹر عارف خواجہ نامی ٹوئٹر صارف نے کیک کھاتے چوہے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں تحریر کیا کہ    چوہا میٹنگ میں   ، جس پردیگر صارفین کی جانب سے دلسچپ تبصرے کئے گئے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو صرف ایک اکائونٹ سے 40 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔