آئر لینڈ میں 2 کروڑسے زائد تنخواہ لینے والا ملازم کام نہ لینے پرکمپنی سے ناراض

Published On 06 December,2022 06:42 pm

ڈبلن: (ویب دیسک) آئرلینڈ میں ایک ناراض ملازم نے کمپنی پر مقدمہ درج کروا دیا اور موقف اختیار کیا کہ کمپنی مجھے بھاری تنخواہ دے رہی ہے لیکن بدلے میں کوئی کام نہیں لیا جا رہا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ آئر لینڈ کے شہر ڈبلن کا ہے جہاں ایک آئرش کمپنی کے ملازم نے اپنے مالکان کے خلاف مقدمہ صرف اس لیے درج کروایا ہے کہ اسے کوئی کام کرنے نہیں دے رہے۔

کمپنی کے فنانس مینیجر ڈرموٹ ایلسٹر ملز کا کہنا ہے وہ سیٹی بجانے کے کام سے اکتا چکے ہیں اس کے علاوہ انہیں کوئی اور کام کرنے نہیں دیا جا رہا۔ ملز ایک سال میں £105,000 (2 کروڑ سے زائد روپے) کما رہا ہے۔

ملز نے شکایت کی ہے کہ ملازمت میں ان کا زیادہ تر وقت اخبار پڑھنے، چہل قدمی کرنے اور سینڈوچ کھانے میں گزرتا ہے اور صبح 10 بجے آفس آنے کے بعد دوپہر 3 بجے گھر چلا جاتا ہوں اور اس کے علاوہ کرنے کو کچھ نہیں ہوتا۔ جبکہ ہفتے میں 2 دن کام ہوتا اور باقی 3 دن گھر میں گزارتا ہوں۔