نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 30 آوار کتوں کو مارنے والی خاتون پنچایت سربراہ اور اسکے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پنچایت اور اسکے شوہر کے خلاف مقدمہ کیلئے درخواست جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی کارکن کی جانب سے دی گئی۔
بھارتی پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے دوران شنکرالینگا پورم نامی گائوں کے قریب سے 30 کتوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
کتوں کی ہلاکت بارے معلوم پڑنے پر سماجی کارکن نے خاتون پنچایت سربراہ سے رابطہ کیا جس میں ناگا لکشمی کے شوہر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ گاؤں میں 30 کتوں کو ہلاک کیا گیا۔
ناگا لکشمی کے شوہر کے مطابق ہلاک کئے جانے والے کتے پاگل تھے اور علاقہ میں رہنے والے رہائشیوں کیلئے خطرہ تھے۔
پنچایت سربراہ کے شوہر کے اعترافی بیان کے بعد سماجی کارکن نے تھانہ امتورمیں مقدمہ درج کروایا۔