نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے رکن پارلیمنٹ کو گائے نے لات مار دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بھارتی شہری کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ایل نرسمہا راؤ کو گائے کی لات پڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کی ہے جہاں بی جے پی رکن ایل نرسمہا راؤ ایک بلڈنگ کا افتتاح کرنے گئے تو انہوں نے وہاں موجود گائے کی پوجا کرنے کیلئے اس کے قریب جا کر اس پر ہاتھ پھیرا۔
@BJP4India RS member GVL Narasimha Rao today has an oops moment as a cow tried to kick him as he tried to approach it twice to conduct ‘gau puja’ at the chilli market yard in Guntur. He was at the yard to inaugurate new office building of chillies exporters assn of India. pic.twitter.com/k0TLpoXhDL
— SNV Sudhir (@sudhirjourno) December 10, 2022
ایل نرسمہا رائو نے ہاتھ پھیرنے کے بعد گائے کے سامنے ادبا جھکنے کی کوشش کی جس پر گائے نے فوری لات ماری دی جو انکی ٹانگ پر لگی تاہم وہ زمین پر گرنے سے محفوظ رہے۔
بی جے پی رہنما کو لات پڑنے کے بعد ان کے ساتھ کھڑے افراد نے سنبھالنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے خود کو ٹھیک قرار دیتے ہوئے دوبارہ گائے کے پاس جانے کی کوشش کی جس پر گائے نے دوسری بار پھر لات مار دی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔