سابق امریکی صدر ٹرمپ کے این ایف ٹی کارڈ لاکھوں ڈالر میں نیلام

Published On 21 December,2022 12:51 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے این ایف ٹی کارڈ لاکھوں ڈالر میں نیلام ہو گئے، ایک کارڈ کی قیمت 99 ڈالر رکھی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر کے کل 45000 این ایف ٹی کارڈ پولی گون بلاک چین پر بنائے گئے تھے، ٹرمپ کے مداحوں نے کارڈز کو دیکھتے ہی دیکھتے محض 12 گھنٹے کے مختصر وقت میں خرید لیا۔

این ایف ٹی کے سب سے مشہور آن لائن بازار اوپن سی کے مطابق ٹرمپ کے کارڈ ہاتھوں ہاتھ کامیابی سے فروخت ہوئے ہیں، اوپن سی نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ خریداروں میں کئی ڈیجیٹل تاجر بھی شامل تھے جو بعد میں ان کارڈز کو مہنگے داموں میں فروخت کریں گے۔

ٹرمپ کے کارڈز بنانے والی کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ کا این ایف ٹی سے کوئی واسطہ نہیں اور نہ ہی ان کارڈز کی فروخت سے حاصل شدہ رقم 2024ء میں ان کی انتخابی مہم میں خرچ کی جائے گی، تاہم یہی این ایف ٹی اصل سے چھ گنا قیمت میں 650 ڈالر میں بھی فروخت ہو رہے ہیں۔

Advertisement