واشنگٹن :(دنیا نیوز) امریکی تاریخ میں پہلی بارکسی صدرکیخلاف کانگریس کی جانب سےمجرمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگریس کی کمیٹی نے امریکا کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 4 مجرمانہ الزمات کی متفقہ طورپر سفارش کردی۔
رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر پر 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کے موقع پر لوگوں کو بغاوت پر اکسانے،سازش اورانصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کےالزامات شامل ہیں۔
اس حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن رکن لز چینی کا کہنا تھا کہ سب سے شرمناک عمل یہ تھا کہ جب کیپٹل ہل پرحملہ کیا جارہا تھا، صدر ٹرمپ اول آفس کےڈائننگ روم میں بیٹھے ٹی وی پر بغاوت کےمناظردیکھ رہے تھے۔