واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ سابق صدر کے گھر پر ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق خفیہ دستاویزات کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔
اخبار کے مطابق ایف بھی آئی کے پاس اطلاع تھی کہ سابق صدر کے گھر پر ایٹمی مواد سے متعلق دستاویزات موجود ہیں۔ وہ دستاویزات امریکی ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق ہیں یا کسی اور ملک کے ،،یہ واضح نہیں کیا گیا۔ سابق صدر نے ایٹمی دستاویزات کی موجودگی کے دعویٰ کو جھانسا قرار دیتے ہوئے وہ دستاویزات پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ٹرمپ پر الزام ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس چھوڑنے وقت کچھ خفیہ دستاویزات اپنے ساتھ لے گئے تھے۔