نوجوان کا 24 گھنٹوں میں 18 مختلف ریستوران میں کھانا کھانے کا منفرد ریکارڈ

Published On 31 December,2022 11:38 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) نوجوان نے محض 24 گھنٹوں کے اندر 18 مختلف ریستوران میں کھانا کھانے کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا، گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے ایک نیا ریکارڈ قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرک کی عمر 34 سال ہے اور وہ کھانے پینے کا بے حد شوقین ہے، ایرک نے جن 18 ریستوران سے کھانا کھایا وہ مخصوص برانڈ کے ریستوران تھے، یہی وجہ ہے کہ گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے ایک نیا ریکارڈ کہا ہے۔

نوجوان کا کہنا ہے گروپ کا حصہ بنے جو بہترین کھانوں اور ہوٹلوں کی نشاندہی کرتا تھا، یہاں سے اسے خیال آیا کہ کیوں نہ مختلف برانڈز کے ریستورانوں میں کھانا کھانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا جائے، چنانچہ اس نے مشلاں اسٹار برانڈ کا انتخاب کیا، مشلاں اسٹار ان ریستورانوں کو دیا جاتا ہے جن کے باورچیوں کی تربیت فرانس کی مشلاں کمپنی کرتی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایرک نے اپنے مقصد کی تکمیل کے لیے سب سے پہلے قریبی ریستورانوں کا انتخاب کیا، ہر ریستوران میں جگہ بک کروانے کے بعد اپنے پسندیدہ کھانوں کا بھی پیشگی آرڈر دے دیا، ایرک کا نیویارک لی پویلیئن سے شروع ہونے والا سفر سوشی بار نوڈا پر جا کے اختتام پذیر ہوا۔

ایرک نے اپنے اس مقصد کے حصول کے لئے 5000 کیلوریز کے برابر کھانا کھایا جس پر اسے 494 ڈالر کی رقم خرچ کرنی پڑی۔