برسوں قبل کھو جانے والی منگنی کی انگوٹھی کموڈ سے برآمد

Published On 30 December,2022 11:31 pm

فلوریڈا: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک جوڑے کی 21 سال قبل حادثاتی طور پر گم ہو جانے والی منگنی کی انگوٹھی بالآخر کموڈ سے برآمد ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ نِک اور شائنا ڈے نامی جوڑے کے ساتھ پیش آیا، نک ڈے اور شائنا ڈے امریکی ریاست فلوریڈا میں رہتے ہیں، 21 برس قبل نِک کے والدین کے گھر کے ٹوائلٹ میں یہ انگوتھی حادثاتی طور پر فلش ہو گئی تھی۔

رپورٹ میں نِک ڈے کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایک روز شائنا ان کے پاس آئیں اور کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ہماری منگنی کی انگوٹھی کہیں کھو گئی ہے، انگوٹھی کاؤنٹر پر رکھی ہوئی تھی جو کہ شاید اب حادثاتی طور پر کموڈ میں بہہ چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیسبک پر شیئر کیے جانے والے ایک پیغام میں شائنا نے کہا تھا کہ جس وقت انگوٹھی کھوئی وہ ٹوائلٹ پیپر سے کاؤنٹر پر پڑا پانی صاف کر رہی تھی، نک اور شائنا ڈے کے مطابق گمشدہ انگوٹھی کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کے باوجود وہ نہ ملی۔

جوڑے کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کی 21 برس قبل کھو جانے والی انگوٹھی دوبارہ کبھی انہیں واپس بھی ملے گی۔