50 سال قبل نکلوائی گئی کتاب بالآخر لائبریری کو لوٹا دی گئی

Published On 29 December,2022 07:10 pm

چیشائر: (ویب ڈیسک) انگلینڈ میں 50 سال قبل نکلوائی گئی ایک کتاب بالآخر واپس لائبریری کو لوٹا دی گئی۔

انگلینڈ کے شمال مغرب میں واقع ایک کاؤنٹی چیشائر کی نینٹوچ لائبریری سے’انٹروڈکشن ٹو ڈیووی ڈیسیمل کلاسیفیکیشن فار برٹش اسکولز‘ نامی ایک کتاب 1972ء کے آخر میں نکلوائی گئی تھی جسے 30 جنوری 1973ء میں واپس لوٹایا جانا تھا۔

نینٹوچ لائبریری کی انتظامیہ ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ 1973ء میں نکلوائی گئی کتاب کو گزشتہ ہفتے 50 سال کے طویل عرصے کے بعد دوبارہ لائبریری کی سپرد کر دیا گیا۔

لائبریری انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کتاب ایک مقامی سکول کے ہیڈ ٹیچر نے نکلوائی تھی تاہم یہ بات وثوق سے نہیں کہی جا سکتی کہ انہیں یہ واپس کرنے میں 50 سال کے عرصے پر محیط وقت کیوں لگا۔