انسانی ہاتھ سے بڑی دنیا کی انوکھی تتلی کی ویڈیو وائرل

Published On 27 December,2022 03:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پھولوں پر اٹکھیلیاں کرتی رنگ برنگی تتلیاں آپ نے بہت سی دیکھیں ہوں گی لیکن کیا آپ نے ایسی تتلی دیکھی ہے جس کی جسامت ہاتھ سے بھی بڑی ہو؟۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بڑی جسامت والی تتلی ہے، جو اپنے پروں کو پھیلا رہی ہے جسے دیکھ کر ہر آنکھ دنگ رہ جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تتلی کا تعلق اٹلس موتھ(Atlas Moth) نسل سے ہےجو ایشیا کے جنگلات میں پائی جاتی ہے جس کے پروں کی لمبائی 12 انچ ہوتی ہے اور اس کے پر انسانی ہاتھ سے بڑے ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی تتلی کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے اور ساتھ ہی صارف کی جانب سے تتلی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے جبکہ اس تتلی کے پروں کا ڈیزائن کوبرا سانپ کے رنگ اور ڈیزائن سے ملتا جلتا ہے۔