نئی دہلی ( ویب ڈیسک ) بھارتی ایئر کمپنی کی ایئر ہوسٹس اور مسافر کے درمیان سخت تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول سے نئی دہلی جانے والی ایک پرواز میں مسافر نے ایک ایئر ہوسٹس کی اس قدر توہین کر دی کہ وہ مسافر پر چیخنے پر مجبور ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر نے فلائٹ کے کھانے سے متعلق شکایت کی اور ایک ائیرہوسٹس پر برس پڑا جو اسے پرواز کے دوران دیے جانے والے کھانے کے قواعد و ضوابط کے بارے میں آگاہ کررہی تھی، مسافر شدید غصے کے عالم میں مسلسل اونچی آواز میں بولے جارہا تھا جواب میں ائیر ہوسٹس بھی غصے میں آگئی۔
Tempers soaring even mid-air: "I am not your servant"
— Tarun Shukla (@shukla_tarun) December 21, 2022
An @IndiGo6E crew and a passenger on an Istanbul flight to Delhi (a route which is being expanded soon with bigger planes in alliance with @TurkishAirlines ) on 16th December : pic.twitter.com/ZgaYcJ7vGv
وائرل ویڈیو میں موقع پر موجود ایک اور ائیر ہوسٹس مسافر سے کہتی ہے کہ آپ کی وجہ سے میری ساتھی کو رونا پڑا، اس کے بعد دونوں جانب سے بحث شروع ہوئی اور مسافر نے اونچی اواز میں کہا کہ آپ چِلّا کیوں رہی ہیں؟ چِلّاؤ مت۔
اس پر ائیرہوسٹس نے جواب دیا کہ میں اسی وجہ سے چِلّا رہی ہوں جو آپ نے سلوک کیا، اس کے بعد مسافر کہتا ہے کہ خاموش ہو جاؤ تو جواب میں ائیر ہوسٹس بھی چیخ کر کہتی ہے کہ تم خاموش ہو جاؤ، اس دوران ایک اور ائیر ہوسٹس صورت حال کو سنبھالنے کی کوشش کرتی دکھائی دیتی ہے۔
پھر وہی ایئر ہوسٹس مسافر سے مخاطب ہو کر کہتی ہے کہ معذرت کے ساتھ آپ عملے کے ساتھ اس انداز میں بات نہیں کرسکتے، میں آپ کو مکمل احترام سے سن رہی ہوں ہم عملے کے افراد ہیں آپ کے نوکر نہیں ہیں۔