ویڈیو بنانے پر مگرمچھ بُرا مان گیا، ڈرون کیمرے پر حملہ

Published On 23 December,2022 02:08 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ویڈیو بنانے پر مگرمچھ بُرا منا گیا، ڈرون کیمرے پر حملہ کر کے ہڑپ کر گیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں پانی کے اوپر اڑتا ہوا ڈرون مگر مچھ کو بالکل پسند نہ آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرون مگرمچھ کے قریب اڑ رہا ہے اور اسے عکسبند کر رہا ہے لیکن مگرمچھ کو یہ کام بالکل پسند نہیں اور اس نے اپنے آس پاس اڑنے والے ڈرون کو ایک لمحے میں دبوچ لیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مختلف لوگوں کے تبصرے جاری ہیں، کسی نے ڈرون کا مذاق اڑیا اور کسی نے اسے جانوروں کو تنگ کرنے کے نتیجے سے جوڑ دیا۔