ٹیکساس: (ویب ڈیسک)امریکی طالبعلم نے نہایت محنت سے مائن کرافٹ پر اپنی یونیورسٹی کے کیمپس کی تمام عمارتیں اور دیگر تفصیلات کو ڈیزائن کیا ہے جو ایک محنت اور وقت طلب کام بھی ہے۔
امریکی جامعہ ساؤتھ ڈکوٹا سکول آف مائنز اینڈ ٹیکنالوجی کے طالبعلم جیکسن چینیے نے یہ کاوش کی ہے وہ کہتے ہیں کہ مائن کرافٹ ایک غیرمعملی گیم ہے جو وہ بچپن سے کھیل رہے ہیں۔
جیکسن نے جامعہ کی عمارتوں کے اندر کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں جن میں تجربہ گاہیں، دفاتر، کتابیں اور فرنیچر وغیرہ بھی شامل ہیں، وہ کمپیوٹر انجینئرنگ کے طالبعلم ہیں اور انہوں نے حیران کن تفصیلات پر مبنی کمپیوٹر ماڈل بنایا ہے۔
ان کا خیال ہے کہ نئے طلباء و طالبات کے لئے یہ ایک بہترین مددگار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس طرح وہ پوری جامعہ اور اس کے ایک ایک گوشے کی تفصیل معلوم کرسکتے ہیں، اس طرح مائن کرافٹ کیمپس سے انہیں ایک سے دوسری جگہ پہنچنے میں بہت آسانی ہوگی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مائن کرافٹ میں بنایا گیا یہ ڈیزائن اوپن سورس کی طرح جسے طلباء و طالبات استعمال کر کے اس میں اپنی معلومات اور تفاصیل شامل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مائن کرافٹ ایک مشہور پلیٹ فارم ہے جس میں مختلف فنکار اور پروگرامر اپنے ڈیزائن بناتے رہتے ہیں۔