نایاب کچھوے کو علاج کے بعد بحیرہ احمر میں چھوڑ دیا

Published On 20 December,2022 10:37 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایک نایاب کچھوے کو علاج کے بعد بحیرہ احمر میں چھوڑ دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس کچھوے کو بحیرہ احمر میں چھوڑا گیا وہ جزیرہ ’عیقہ رزق‘ کے قریب ایک ماہ قبل بیمار حالت میں ملا تھا اس کی حالت اتنی خراب تھی کہ وہ پانی میں جانے سے قاصر تھا۔

اس کے معائنے سے پتہ چلا کہ کچھوا ایک خاص قسم کی بیمار میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے وہ غوطہ نہیں لگا سکتا، کچھوے کوعلاج کے بعد مشترکہ طور پر انٹرنیشنل ریڈسی کمپنی، قومی مرکز برائے افزائش جنگلی حیاتیات اور فقیہ ایکیوریم کی ٹیم نے سمندر کے فطری ماحول کے حوالے کیا ہے۔

اس موقع پر کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کاوسٹ کی جانب سے کچھوے کو فالو کرنے والا ایک آلہ نصب کیا گیا۔ یونیورسٹی کی ٹیم نے اس حوالے سے ضروری معلومات جمع کیں جس سے پتا چلا کہ کچھوا اب اچھی حالت میں ہے اوربحیرہ احمر کے علاقے میں معمول کی زندگی گزار رہا ہے۔