تھائی لینڈ:(ویب ڈیسک) سانپ نے پنجرے کے سامنے بیٹھے نوجوان کا منہ اپنے جبڑوں میں دبا لیا، واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اژدھے اور انسان کے تصادم کی ویڈیو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ شخص سانپ کے پنجرے کو چیک کررہا ہوتا ہے کہ اچانک دیوقامت سانپ اس پر حملہ آور ہوجاتا ہے۔
سانپ کو حملہ آور دیکھ کر موقع پر موجود خاتون مدد کیلئے چیختی ہے تو کچھ لوگ فوری طور پر متاثرہ شخص کی مدد کیلئے آتے اور اسے سانپ کے منہ سے نجات دلواتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص ٹھیک ہے تاہم اژدھے کے حملے کا سامنا کرنے والے شخص کے چہرے سے کافی خون بہا تھا۔