نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں قدرت کا حیران کن کرشمہ، خاتون کے ہاں 4 ٹانگوں والی بچی کی پیدائش نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار میں آرتی کمپو نامی خاتون نے مقامی ہسپتال میں ایک بچی کو جنم دیا جس کی 4 ٹانگیں ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون اور بچی کو دیکھنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کا کہنا ہے کہ بچی صحتمند ہے اور پیدائش کے وقت اس کا وزن 2.3 کلوگرام تھا۔
ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آر کے ایس دھکد کا کہنا ہے کہ بچی کو جسمانی بیماری اسچیو پاگس (Ischiopagus) ہے جس سے اس کے جسم میں پیدائش کے وقت دو اضافی ٹانگیں بھی جڑ گئی ہیں تاہم دونوں اضافی ٹانگیں غیر فعال ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے، اگر بچی میں کوئی اور بیماری نہ ہوئی اور بچی صحتمند ہوئی تو اس کی اضافی دو ٹانگیں آپریشن کے ذریعے ہٹا دی جائیں گی۔