ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں 4 خواتین پولیس اہلکاروں کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں معطل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست یوپی سے تعلق رکھنے والی خواتین پولیس اہلکار ایودھیا میں تعینات تھیں جن کی ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس کے بعد پولیس حکام نے چاروں خواتین اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک خاتون اہلکار کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران اس نے پولیس یونیفارم زیب تن نہیں کی تھی۔
#Ayodhya: महिला सिपाहियों के द्वारा बनाया गया पतली कमरिया तोरी पर रील। महिला सिपाहियों का विडियो हुआ वायराल। @ayodhya_police pic.twitter.com/YGn8rlj5cU
— Rahul kumar Vishwakarma (@Rahulku18382624) December 16, 2022
پولیس حکام کے مطابق جن خواتین اہلکاروں کو معطل کیا گیا ان میں کویتا پٹیل، کشش ساہنی، کامنی کشاوا اور سندھیا سنگھ شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی سکیورٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پر چاروں کو معطل کیا گیا ہے۔