بھارت میں آوارہ مویشیوں کی روک تھام کیلئے دلچسپ طریقہ متعارف

Published On 18 December,2022 04:34 am

نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست راجستھان میں آوارہ مویشیوں کی روک تھام کیلئے دلچسپ طریقہ متعارف کروا دیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راجستھان میں کوٹا میونسپل کارپوریشن کے مویشی سنٹر نے سڑکوں پر گھومتے پھرتے آوارہ مویشویوں کی روک تھام کیلئے ایک جدید تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مویشیوں کے مالک کو دلچسپ سزا دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جن مویشی پالنے شہریوں کے مویشی سڑکوں پر لاپرواہی سے گھومتے نظر آئیں گے تو انہیں پکڑ کر مویشی سنٹر لایا جائے گا۔

جب ان کے مالک چھڑوانے کیلئے آئیں گے تو انہیں طے شدہ جرمانے کے ساتھ ساتھ ایک دن کیلئے سنٹر میں موجود سارے مویشیوں کی دیکھ بھال کرنا ہوگی جس کے بعد وہ اپنے مویشی چھڑا کر گھر لے جانے کے اہل ہوں گے۔