حادثے کے شکار بھکاری کی جیب سے 3 لاکھ سے زائد رقم برآمد

Published On 18 December,2022 07:30 am

ممئبی : (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں حادثے کا شکار ہونے والے بہرے بھکاری کی جیب سے 3 لاکھ سے زائد کی رقم برآمد ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیشں میں ہفتے کے روز ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آیا جب گور کھپور میں ایک بہرا بھکاری حادثے کا شکار ہوا لیکن پولیس کو اس کی جیب سے ملنے والی 3 لاکھ 64 ہزار کی بڑی رقم نے لوگوں کو حیرانگی میں مبتلاء کردیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھکاری کو ایک موٹر سائیکل نے ٹکر ماری جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کرنے کیلئے پولیس موقع پر پہنچی، پولیس کی جانب سے بھکاری کی شناخت کیلئے اس کا آئی ڈی ڈھونڈنے کیلئے جب اسکی جیب کی تلاشی لی گئی تو 3 لاکھ 64 ہزار کی رقم ملی جو کہ دو ، دو ہزار کے بنڈلزکی شکل میں تھی جسے دیکھ کر پولیس والے حیران رہ گئے۔

پولیس افسر منوج کمار پانڈے کے مطابق 50 سالہ بھکاری شریف باونک پپرائچ کا رہائشی ہے، چونکہ اس حادثے میں بھکاری کی ٹانگ فریکچر ہو گئی تھی اس لیے اسے بہتر علاج کے لیے فی الحال بی آر ڈی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔