لندن : (ویب ڈیسک ) برطانوی جوڑے نے 180 دنوں میں 18 ہزار میل کا سفر طے کر دنیا کے 21 ملکوں کا چکر لگا لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے لورا میسی اور ان کے شوہر اسٹیو میسی نے چھ ماہ قبل جرمنی کے دارالحکومت برلن سے اپنی سائیکل پر سفر کا آغاز کیا اور وہ یکم دسمبر کو اپنا سفر مکمل کر کے واپس برلن پہچنے ۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جوڑے کی جانب سے گینیز ورلڈ ریکارڈ کو درخواست جمع کروائی گئی ہے کہ ان کے ناموں کا ڈبل سیٹ و پیڈل والی سائیکل پر سواری کے ذریعے 180 دنوں میں 21 ملکوں سے ہوتے ہوئے 18 ہزار میل طے کر کے دنیا کا چکر لگانے کے حوالے سے بطور عالمی ریکارڈ اندراج کیا جائے۔
اپنے مشن کے بارے میں جوڑے کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا کے گرد چکر لگانے کی اپنی یہ کوشش ڈبل سائیکل سواری(مکسڈ)کے ریکارڈ کو اپنی ہم وطن خواتین سائیکل سوار جوڑی کیٹ ڈکسن اور راز مارسڈن سے زیادہ تیز یعنی کم وقت اور دنوں میں بنانے کے لیے شروع کی تھی۔
یاد رہے کہ گینیز ورلڈ ریکارڈ لسٹ میں مکسڈ ورژن ریکارڈ کی ایک کیٹگری بھی ہے لیکن اس میں ابھی تک کوئی بھی ریکارڈ ساز نہیں ہے۔