لندن: (ویب ڈیسک) ایپل میک بک پرو آن لائن آرڈر کرنے والے برطانوی شہری کو کمپنی کی جانب سے ڈاگ فوڈ بھیج دیا گیا۔
برطانوی شہری نے آن لائن کمپنی کو ایک لاکھ 20 ہزار مالیت کا ایپل میک بک پرو آرڈر کیا مگر وہ اس وقت حیران رہ گیا جب اس نے کمپنی کی جانب سے بھیجے گئے پارسل کو کھول کر دیکھا کیونکہ پارسل میں میک بک پرو کے بجائے ڈاگ فوڈ رکھا گیا تھا جس کی قیمت صرف 5 پاؤنڈ تھی۔
ووڈ نامی شہری نے اس حوالے سے کہا کہ میں نے مہنگے لیپ ٹاپ کیلئے آرڈر کیا تھا جو کہ میں نے اپنی بیٹی کو بطور تحفہ دینا تھا مگر میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ مجھے کمپنی کے پارسل میں سے لیپ ٹاپ کے بجائے کتوں کی خوراک کے 24 پیکٹ ملے۔
برطانوی شہری نے مزید بتایا کہ شکایت کے باوجود کمپنی کی جانب سے میرے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا گیا جو کہ میرے لئے مزید حیران کن اور تکلیف دہ تھا۔
اس سے قبل بھی کئی بار آن لائن آرڈر کی گئی چیز کے بدلے لوگوں کو مختلف اشیاء موصول ہوتی رہیں جیسے ایک بھارتی شہری کو آئی فون موبائل کا آرڈر کرنے پر برتن دھونے والا صابن ملا تھا۔