لندن : (ویب ڈیسک ) ویسٹ افریقی ملک مالی کی ایک خاتون نے ایک ساتھ نو بچوں کو جنم دے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، خاتون کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حلیمہ نامی مالی کی ایک خاتون نے ایک ساتھ 5 لڑکیوں اور 4 لڑکوں کو جنم دیا جس کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے خاتون کی ویڈیو آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی جس میں خاتون کو اپنے شوہر اور اپنے نو بچوں جن میں 5 لڑکیاں اور 4 لڑکے شامل ہیں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گنیز کی ویڈیو پر دلچسپ اور حیران کن تبصرے کئے جارہے ہیں اور بعض صارفین خاتون اور بچوں کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔