نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکہ میں 10 سال قبل کھو جانے والی شہری کی بلی مل گئی، جلد ہی مالکان سے ملاقات کروائی جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میمی نامی بلی 2012ء میں نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ سے گم ہوئی تھی، بلی کے مالک رچرڈ پرائس نے بتایا کہ ان کی پالتو بلی رشتے دار کے گھر سے کہیں چلی گئی تھی جس کے بعد گھر والوں کی جانب سے خوب تلاش کرنے کے بعد بھی نہیں ملی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گمشدہ بلی لانگ آئی لینڈ کے علاقے بروک ہیوون میں قائم اینیمل شیلٹر کو گزشتہ دنوں انتہائی نازک حالت میں ملی، بلی کے بال بری طرح اکڑے ہوئے تھے، بلی کو صاف کر کے اس میں مائیکرو چپ ڈھونڈی گئی جس سے معلوم ہوا کہ اس کے مالک کا نام رچرڈ پرائس ہے جو اب اسپین میں رہائش پذیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خود کو گھوڑا سمجھنے والا بیل
بعد ازاں ادارے کی جانب سے بلی کے مالک رچرڈ پرائس کو اطلاع دی گئی جس پر ان کا کہنا تھا کہ بلی پر کیا گزری یہ صرف بلی ہی بتا سکتی ہے، میمی کچھ ہفتے ان کے رشتے داروں کے پاس رہے گی جبکہ آئندہ ماہ وہ لانگ آئی لینڈ جا کر میمی کو واپس لے آئیں گے۔