تھائی لینڈ: (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں سکول کے بچے ہاتھیوں پر بیٹھے سانتا کلاز کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔
اس سال تھائی لینڈ کے صوبے آیوتھایا میں پانچ ہاتھیوں کو نہ صرف سانتا کلاز کے لباس پہنائے گئے تھے بلکہ ان پر انسانی سانتاکلاز بھی بیٹھے تھے جنہوں نے بچوں کو تحائف تقسیم کئے، اس موقع پر بچے بہت محظوظ ہوئے اور اپنی مسرت کا اظہار کیا۔
اگرچہ سانتاکلاز دنیا بھر میں بچوں میں تحائف اور چاکلیٹ تقسیم کرتے ہیں لیکن تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کی سواری عام ہے اور اسی وجہ سے وہاں سانتا کلاز ہاتھی بھی دسمبر کے ماہ میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
گزشتہ برس کووڈ 19 کی وجہ سے سانتا کلاز نے بچوں کو براہِ راست تحفےنہیں دیئے اور وہ بھی ہاتھی میں بیٹھ کر ماسک پہنے نمودار ہوئے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کووڈ کے دوران ہاتھیوں نے بچوں میں ماسک اور سینی ٹائزر بھی تقسیم کئے تھے۔