ڈنمارک: (ویب ڈیسک) ڈنمارک کے سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا ریکارڈ تیار کیا ہے جو عام آنکھ سے نظر بھی نہیں آتا لیکن حیرت انگیز طور پر اس پر کاڑھا گیا کرسمس نغمہ بجتا بھی ہے۔
ٹیکنکل یونیورسٹی آف ڈنمارک کے سائنسدانوں نے صرف 40 مائیکرون قطر کا 14 مائیکرون باریک ایک خوردبینی ریکارڈ بنایا ہے جس پر ’راکنگ اراؤنڈ دی کرسمس ٹری‘ کاڑھا گیا لیکن اسے صرف 25 سیکنڈ تک ہی سنا جا سکتا ہے، اسی ٹیم نے گزشتہ برس دسمبر میں نینو ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا کا سب سے مختصر کرسمس درخت بھی بنایا تھا۔
یہ عجیب و غریب ریکارڈ ایک ملی میٹر کے ہزارویں حصے کے برابر ہے اور پالیمر سے بنایا گیا ہے، اس کی تیاری میں نینوفریزر نامی آلہ استعمال کیا گیا ہے جو تجارتی پیمانے پر استعمال ہوتا ہے اور اس سے باریک ترین اشیا کاڑھی جاتی ہیں، اس کی مدد سے باریک ریکارڈ بنا کر اس پر ابھار بنائے گئے ہیں جو اسٹیریو آواز میں میوزک سناتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ اسے پڑھنے والی سوئی کہاں سے لائی جائے۔
ماہرین کے مطابق اٹامک فورس مائیکرو اسکوپ یا نینو فریزر سے ہی اسے بنایا جا سکتا ہے لیکن اس کے باوجود اس کا عملی استعمال نہ ہونے کے برابر ہے تاہم یہ ریکارڈ کے لیے ایک حیرت انگیز ایجاد ضرور ہے۔